2027 ہونڈا CG 125 کے نئے ماڈلز متعارف، نیا سلور رنگ اور تازہ گرافکس شامل

Atlas Honda نے پاکستان میں Honda CG 125 کے 2027 ماڈلز متعارف کرادیے ہیں۔ نئی لائن اپ میں CG 125 کے لیے نیا سلور رنگ، اپڈیٹڈ گرافکس اور نئے اسٹیکرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ CG 125S اور CG 125S Gold میں بھی نمایاں کاسمیٹک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ تاہم انجن اور بنیادی مکینیکل سیٹ اپ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس، این سی سی آئی اے کی نئی تحقیقات

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری پوائنٹ پر مشکوک گاڑی نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
ٹرمپ کی تصویر والے امریکی سکے جاری، 100 سال بعد نیا ریکارڈ

ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کر دیے گئے، جس کے بعد وہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نظر آنے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی جمع

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز نے 36 گھنٹے کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، مختلف بورڈز میں پاس ہونے کی شرح سامنے آگئی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف بورڈز کے نتائج میں پاس ہونے والے طلبہ کی شرح میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح 46.51 فیصد جبکہ راولپنڈی بورڈ میں 37.56 فیصد رہی۔ ملتان بورڈ نے 52.11 فیصد پاس شرح ریکارڈ کی اور فیصل آباد بورڈ میں 51.21 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگیا

پاکستان اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 113 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر پر آگیا۔
عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مصری قرّاء 5 ستمبر کو فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے۔