شدید بارشوں کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے پنجاب کا وارننگ الرٹ، کلاؤڈ برسٹنگ اور سیلاب کا خدشہ

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل سب سے زیادہ طاقتور ثابت ہوسکتا ہے جس کے باعث بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 320 سے تجاوز کرگئی ہے جہاں بونیر اور باجوڑ شدید متاثرہ علاقے ہیں۔ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ باجوڑ میں سیلابی ریلے کئی گاؤں بہا لے گئے۔ گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سامان لے جاتے ہوئے خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق مختلف شہروں سے تھا اور سب ریٹائرڈ فوجی افسران اور عملہ تھے
سونے کی قیمت میں کمی 2025: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 9 ڈالر کم ہو کر 3335 ڈالر پر آگیا ہے۔
ملکی ڈالر ذخائر کا ہفتہ وار جاری ،ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گیارہ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، کل مالیت 19.49 ارب ڈالر۔ معاشی ماہرین نے اسے استحکام کا مثبت اشارہ قرار دیا۔
انسٹا گرام نیا فیچر پکس کی آزمائش جاری، صارفین کو ملیں گے ہم ذوق دوست

انسٹا گرام نیا فیچر پکس:انسٹا گرام نے "پکس” نامی نیا فیچر تیار کیا ہے جو صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمیں، کتابیں، گیمز اور میوزک منتخب کر کے ہم ذوق دوست تلاش کرنے کی سہولت دے گا۔ فیچر اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت این ڈی ایم اے ہنگامی اجلاس،خیبر پختونخوا میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ملک میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافے کا رجحان اور عوام پر اثرات

پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حالیہ ہفتے میں 0.31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ ٹماٹر، چکن اور انڈے مہنگے اور آلو، کیلے اور ایل پی جی سستے ہوئے۔
ٹرمپ پیوٹن ملاقات : امریکی صدر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے الاسکا روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الاسکا روانہ ہو گئے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں، جس میں روس-یوکرین کشیدگی اور اقتصادی تعلقات پر بات ہوگی۔
نسیم شاہ کیریبئن پریمیئر لیگ میں دھوم — پہلے ہی میچ میں وکٹ اور منفرد جشن کا انداز وائرل

نسیم شاہ نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے پہلے ہی میچ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے وکٹ حاصل کی اور ویسٹ انڈین شیلڈن کارٹل کا منفرد جشن اپنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالیہ بھٹ کا فوٹوگرافرز پر غصہ بالی ووڈ اداکارہ کا پرائیویسی پر دوٹوک مؤقف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز کی اچانک مداخلت پر برہم ہو گئیں اور انہیں رہائشی عمارت سے باہر نکال دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مداح ان کے اس اقدام کو پرائیویسی کے حق میں جرات مندانہ پیغام قرار دے رہے ہیں۔
سونے کی قیمت میں کمی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں تازہ ترین ریٹ اور تفصیل

سونے کی قیمت میں کمی کے باعث آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3,57,100 روپے اور فی اونس عالمی قیمت 3,344 ڈالر تک آ گئی۔ مکمل تفصیل اور موجودہ ریٹ جانیں
ٹرین حادثہ کالا شاہ کاکو تحقیقاتی رپورٹ مکمل، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ جلد

کالا شاہ کاکو میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی، پٹڑی کے جوائنٹ ٹوٹنے کو حادثے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے
خیبرپختونخوا حکومت کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹرMI 17 حادثے کا شکار، 3 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، تین اہلکار شہید۔ خراب موسم یا فنی خرابی حادثے کا سبب، انکوائری کمیٹی قائم۔
سیلابی ریلوں نے پختونخوا اجاڑ ڈالا، 110 ہلاکتیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ قرار دیے گئے، 110 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مکانات، پل اور فصلیں تباہ، امدادی کام جاری ہیں مگر بارش رکاوٹ بن رہی ہے۔
منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں پاکستان ناکام، آئی ایم ایف کی کڑی تنقید

آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن رپورٹ میں پاکستان کے مالیاتی نظام کی خامیوں اور منی لانڈرنگ روک تھام میں ناکامی کو سنگین خطرہ قرار دیا گیا، ماہرین نے عالمی دباؤ اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات کی وارننگ دے دی۔
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا 15 روزہ شٹ ڈاؤن — پیداوار عارضی طور پر معطل

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے 17 اگست 2025 سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے دوران پیداوار بند رہے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پلانٹ کی تکنیکی اپ گریڈیشن اور حفاظتی معائنے کے لیے ضروری ہے۔
سماجی و سیاسی شخصیت محمد نواز خان کی رہائش گاہ لنگ شریف میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب

مانسہرہ کے گاؤں لنگ شریف میں 78واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ خصوصی تقریب میں کیک کاٹا گیا، وطن کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی، اور آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد آئی ٹی پارک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت و اظہارِ برہمی

اسلام آباد آئی ٹی پارک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر آئی ٹی پارک کا دورہ کیا اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیراتی رفتار پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مقررہ […]
وزیراعظم کا دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا اور معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دینے والے فوجی و سول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ وزیرِ اعظم نے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات، ائیر چیف اور بلاول سمیت وفاقی وزراء اعلیٰ کو بھی اعزازات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سول و عسکری قیادت اور بہادر افسران کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے افسران اور سول شخصیات کو ہلال جرات، نشان امتیاز، ستارہ بسالت اور تمغہ بسالت سے نوازا، جبکہ پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کو بھی ستارہ جرات سے سرفراز کیا گیا۔
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح — ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ جشن کا انعقاد اسلام آباد : — پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اس سال ایک منفرد جذبے اور تاریخی اہمیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے، کیونکہ یہ دن معرکہ حق میں پاکستان کی […]
سونے کی قیمت میں کمی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں تازہ ترین ریٹ اور وجوہات

عالمی و مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا جبکہ پاکستان میں فی تولہ 200 روپے کم ہو گیا
یوم آزادی پر پی ٹی آئی ریلی 2025 – کارکنان کیلئے عامر مغل کی خصوصی ہدایات

یوم آزادی 2025 کے موقع پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عامر مغل نے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ سب پاکستانی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ شریک ہوں۔
یوم آزادی 2025: شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش

یوم آزادی 2025 کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں افواج پاکستان کی جانب سے دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک، توپیں اور راکٹ لانچر عوام کے لیے پیش کیے گئے
63 اے کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن—لاہور ہائی کورٹ میں اہم کیس کی سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں 63 اے کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔ وکلاء کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے امیدوار کو سنے بغیر فیصلہ سنایا جو آئین اور قانون کے منافی ہے۔ عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے