بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید، شہداء میں دو ایس ایچ اوز بھی شامل
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران 11 بہادر اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بلوچستان کی قومی شاہراہ این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار بھی شہید ہوگئے، جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، قومی شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ضلع زیارت میں بھی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ بعد ازاں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق شہداء میں دو ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں، جبکہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گرد عناصر کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Nushki: Around 20-25 BLA terrorists blocked the N-40 highway near Katori, Galangur, setting 2x LPG bowsers on fire and seizing 2x trucks loaded with mangoes.
❗️Upon learning that security forces were advancing toward the area, the attackers fled before any direct engagement could… pic.twitter.com/qqPP7VfLMz
— Markhor Balochistan (@MarkhorBalochi) July 8, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: بلوچستان میں آپریشن کہاں کیا گیا؟
جواب: آپریشن این-25 شاہراہ پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا۔
سوال 2: آپریشن میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوئے؟
جواب: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
سوال 3: سیکیورٹی فورسز کا کتنا جانی نقصان ہوا؟
جواب: آپریشن کے دوران 11 بہادر اہلکار وطن کے دفاع میں شہید ہوگئے۔
سوال 4: زیارت حملے میں کیا ہوا تھا؟
جواب: زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جس کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
سوال 5: حکومت کا اس کارروائی پر کیا مؤقف ہے؟
جواب: حکام کے مطابق ریاست دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔






