ایران جنگ کسی صورت شروع نہیں ہونی چاہیے تھی،جس سے ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کو شدید نقصان پہنچا چین

Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

چین کا ایران تنازع پر اہم مؤقف، ایران جنگ کسی صورت شروع نہیں ہونی چاہیے تھی، دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے


چین کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی موجودہ صورتحال پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جاری تنازع کا آغاز ہی نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس جنگ نے نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


چینی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران جنگ کے اثرات عالمی معیشت، بین الاقوامی تجارت، سپلائی چین اور توانائی کی عالمی ترسیل پر بھی منفی انداز میں پڑ رہے ہیں، جس سے دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان دفتر خارجہ بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت قرار دے دیا
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیا


بیان میں حالیہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکرات کا دروازہ اب کھل چکا ہے اور اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ چین نے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہیں جبکہ طاقت کا استعمال تباہ کن نتائج کی طرف لے جاتا ہے۔


چینی وزارتِ خارجہ نے خلیجی سمندری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز، کو جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سپلائی چین اور توانائی کی ترسیل کے استحکام کے لیے یہ نہایت اہم ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے فوری اور جامع جنگ بندی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔


چین نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کو فروغ دینا ہے۔


چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چین اپنے صدر شی جن پنگ کے مشرق وسطیٰ میں امن سے متعلق چار نکاتی وژن کے تحت خطے میں “تعمیری کردار” ادا کرتا رہے گا تاکہ مستقل امن، استحکام اور تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔


تجزیہ کاروں کے مطابق چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے عالمی سیاست، توانائی منڈیوں اور معیشت کو متاثر کر رکھا ہے جبکہ عالمی طاقتیں خطے میں ممکنہ بڑی ایران جنگ کے خطرات کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]