بھارتی میڈیا کا دعویٰ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کیلئے بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھارتی ٹیم کی حکمت عملی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 15 فروری کو شیڈول پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے تحت تمام سرگرمیاں مکمل کرے گی تاہم میدان میں اترنے کے بجائے میچ کا بائیکاٹ کرے گی، جس کے نتیجے میں پاکستان کو ممکنہ طور پر دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے وزیر داخلہ

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو بلوچستان کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آج گورنر بلوچستان سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ کے پاس تھا، جو اب علی مدد جتک کو سونپ دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق نئی تقرری سے صوبے میں امن و امان اور داخلی سلامتی کے امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملاقات سیکیورٹی صورتحال

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی، وفاقی واجبات، وادی تیراہ میں آپریشن اور 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:15 AM
طلوع آفتاب05:41 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:45 PM
مغرب06:34 PM
عشاء08:01 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6