رمضان المبارک 2026 کی ممکنہ تاریخ، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی فلکیاتی پیشگوئی

رمضان المبارک 2026 کی ممکنہ تاریخ

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی کر دی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ عیدالفطر 21 مارچ اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو متوقع ہے۔

امریکی کارروائی، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل، تیل پر کنٹرول کا عندیہ

صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل, صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر کہا کہ امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی اسپیشل فورسز نے ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران حراست میں لے کر نیویارک منتقل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام وینزویلا میں منصفانہ اور محفوظ انتقالِ اقتدار کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران کاراکاس میں بجلی بند رہی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ مادورو پر نارکو دہشت گردی سمیت متعدد وفاقی الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے اس کارروائی کو اغوا قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر میں امریکی کمپنیوں کی دلچسپی کا بھی کھل کر اظہار کیا ہے۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر قلات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے کی گئی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹر کرم الٰہی کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، جبکہ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاکستان ایئر فورس نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجنیئرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتار کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مکمل ہوا، جبکہ مزید تفصیلات آج مار اے لاگو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:16 AM
طلوع آفتاب05:42 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:33 PM
عشاء07:59 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6