چین میں تبادلہ پروگرام سے اشیائے صرف کی فروخت 26 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

چین میں صارفین کی اشیائے صرف کے لیے شروع کیے گئے تبادلہ (ٹریڈ اِن) پروگرام کے باعث گزشتہ سال مجموعی فروخت 26 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی، جس سے 36 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ اس پروگرام نے نہ صرف کھپت میں اضافہ کیا بلکہ نئی توانائی والی گاڑیوں، گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے ماحول دوست اور کم کاربن معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
سہیل آفریدی کا بڑا بیان: بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا نہیں کہا، تاہم وہ صوبائی معاملات پر رابطے کے لیے تیار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا کوئی ٹاسک نہیں دیا، تاہم وہ صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ضم اضلاع کے بقایاجات، وفاقی واجبات، امن و امان، کرپشن کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی تفصیلی موقف اختیار کیا۔
اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی، دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہو گئے۔ کابینہ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
9 مئی مقدمات: عادل راجا، معید پیرزادہ سمیت 7 افراد کو دو، دو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں یوٹیوبر عادل راجا، صحافی وجاہت سعید خان، صابر شاکر، شاہین صہبائی، اینکر حیدر رضا مہدی، تجزیہ کار معید پیرزادہ اور سابق فوجی افسر اکبر حسین کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی، پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے اور مجرمانہ سازش کے الزامات میں دو، دو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔
ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کی ایران کو انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ یا تشدد کے ذریعے ہلاکتیں ہوئیں تو امریکا مداخلت کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی، معاشی بدحالی اور کرنسی بحران کے خلاف گزشتہ تین برس کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک جاری ہے۔
کوہاٹ میں گیس کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے خوشخبری

کوہاٹ کے ٹال بلاک سے یومیہ 1.58 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی دریافت نے پاکستان کے توانائی شعبے میں نئی امید پیدا کر دی، پی پی ایل کے مطابق مستقبل میں مزید ذخائر ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا، جب کہ ایک ہی دن میں 2500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی آٹو مارکیٹ میں بڑا انقلاب: بی وائے ڈی نے ٹیسلا سے الیکٹرک گاڑیوں کا تخت چھین لیا

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے سال 2025 میں ایلون مسک کی ٹیسلا کو فروخت میں پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ون الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سونے کی قیمت میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں نئی ریکارڈ قیمت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر مہنگا ہو کر 4379 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 5700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری مہنگائی سے پریشان

کراچی میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، صرف ایک دن میں 7 روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد برائلر گوشت 591 روپے فی کلوگرام کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ صافی گوشت 700 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔