نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خاتون خودکش حملہ، بی ایل ایف نے ذمہ داری قبول کرلی

نوکنڈی ایف سی ہیڈکوارٹر پر خاتون خودکش حملہ

چاغی ضلع کے قصبے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اتوار کی شب نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق حملہ رات 8:40 پر ہوا جس میں حملہ آور خاتون نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے سے اُڑا دیا۔ کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون حملہ آور زینت رفیق کی تصویر بھی جاری کی۔

بنوں میں دہشت گردوں کا اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید

اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ

بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ کینٹ تھانے کی حدود میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی۔

دو ماہ کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی حدود، بشمول حساس ریڈ زون علاقے، میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آئی پی ایل چھوڑ کر انگلش کرکٹر معین علی اور فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل جوائن کرلی

کرکٹر معین علی اور فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل جوائن کر لیا

انگلش آل راؤنڈر معین علی اور جنوبی افریقی اسٹار فاف ڈوپلیسی نے آئی پی ایل ترک کرکے پاکستان سپر لیگ جوائن کرلی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کو ورلڈ کلاس ٹیلنٹ اور مسابقتی کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ معین علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنا ہمیشہ پرجوش تجربہ ہوتا ہے، جبکہ فاف ڈوپلیسی نے بھی لیگ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو: سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز، غلط معلومات پر کریک ڈاؤن کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز پھیل رہی ہیں اور اب اس رجحان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غلط معلومات پھیلانے والے صحافی نہیں کہلا سکتے اور قومی سلامتی کے حساس معاملات پر غلط بیانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:17 AM
طلوع آفتاب05:43 AM
ظہر12:07 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:32 PM
عشاء07:58 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6