آئی پی ایل چھوڑ کر انگلش کرکٹر معین علی اور فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل جوائن کرلی، پی ایس ایل دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتی ہے:معین علی
لاہور(رئیس الاخبار) :— انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھارتی لیگ آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ معین علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شرکت ان کے لیے انتہائی پُرجوش تجربہ ہوگا، کیونکہ یہ لیگ ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے عالمی سطح پر اہم مقام رکھتی ہے۔
معین علی نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتی ہے اور یہاں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ یادگار رہتا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے بھی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ کر پی ایس ایل جوائن کرلی ہے۔
دوپلیسی نے بھی پی ایس ایل کی میگا سطح کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کی مضبوط اور مسابقتی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔
کرکٹر معین علی اور فاف ڈوپلیسی نے پی ایس ایل جوائن کرنا پی ایس ایل کی عالمی سطح پر ورلڈ بیسٹ کلاس لیگ ہونا ثابت کرتا ہے
Moeen Ali has entered the chat 💬
Welcome to HBL PSL 11!#HBLPSLNewEra pic.twitter.com/gcG31Ja0HK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 1, 2025










