پیپلز پارٹی اتحادی جماعت، تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے دوران

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات احترام اور قدر کی بنیاد پر قائم ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار اور دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں جانب سے مخالفانہ بیان بازی کے خاتمے اور باہمی احترام کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

پاک افغان سیز فائر طالبان حکومت کی درخواست پرکیا، طویل مدتی امن کیلئے گیند اب کابل کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم

پاک افغان سیز فائر وزیراعظم شہباز شریف کابل پر پالیسی بیان دیتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں افغانستان کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر انسانی ہمدردی کے تحت کیا، مگر اب فیصلہ کابل کو کرنا ہے کہ وہ امن چاہتا ہے یا تصادم۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، اور پاکستان اپنے دفاع کا ہر حق محفوظ رکھتا ہے۔ شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے، فلسطینی ریاست، اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی اہم گفتگو کی۔

گووندا سونیتا اہوجا طلاق کی افواہیں: اداکار نے 40 سالہ شادی کو ناقابلِ شکست قرار دیا

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سونیتا اہوجا ایک تقریب میں خوشگوار موڈ میں

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان تعلق مضبوط اور محبت بھرا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی ایمانداری، صبر اور خاندانی ذمہ داریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اور سونیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔”

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 593 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 593 پوائنٹس اضافے سے 166280 کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کی خبر نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:19 AM
طلوع آفتاب05:44 AM
ظہر12:07 PM
عصر03:42 PM
مغرب06:29 PM
عشاء07:55 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6