اے آئی ٹیکنالوجی سے ملازمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے سام آلٹمین کی پیشگوئی

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے کہا ہے کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی لاتعداد ملازمتوں کو ختم کر دے گی، مگر نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے 2025، 2026 اور 2027 کے لیے اے آئی سے متعلق اہم پیشگوئیاں بھی کیں۔
بلوچستان قتل کی گئی بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان: سردار بےقصور اور قتل بلوچ رسم و رواج کے مطابق قرار دیا

بلوچستان کے علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ مقتولہ بانو کی والدہ نے ویڈیو بیان میں قتل کو قبائلی سزا قرار دیتے ہوئے سردار شیر باز ساتکزئی کو بے قصور کہا، جبکہ سوشل کارکنوں اور وکلاء نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے مکمل انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
بارشوں کا سلسلہ جان لیوا بن گیا: ملک بھر میں 245 افراد جاں بحق، نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک بھر میں بارشوں سے 245 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے کی تشویشناک رپورٹ جاری اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 26 جون سے اب تک […]
وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق ہوشربا انکشاف

نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اوزیمپک اور ویگووی جیسی ادویات سے وزن میں کمی ممکن ضرور ہے، لیکن دوا چھوڑنے کے بعد وزن دوبارہ بڑھنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔
بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کا حکم دینے والا سردار 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

🔹 بلوچستان: جوڑے کے قتل کا حکم دینے والا سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کوئٹہ:ڈگاری میں کاروکاری کے الزام میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کے کیس میں نامزد قبائلی سردار شیر باز ستکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی […]
لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، اے ایف اے کی تصدیق

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کر دی ہے کہ عالمی فٹبال کے سپر اسٹار لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ سات ماہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے میسی کی شاندار فارم جاری ہے، جب کہ ٹیم ستمبر میں وینزویلا اور ایکواڈور سے دوستانہ میچز کھیلے گی۔
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی نئی رپورٹ کے مطابق 2025 کے وسط میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جب کہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، صرف 32 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

ایک معصوم لڑکی، قرآن کے ساتھ، قبائلی عدالت کے سامنے۔ جرم؟ پسند کی شادی۔ سزا؟ موت۔ یہ تحریر پتھر کے دور سے جدید قبائلی درندگی تک انسانیت کے زوال کی تلخ کہانی ہے۔
تحریک انصاف کے کئی رہنما مجرم قرار، شاہ محمود قریشی پر فیصلہ حیران کن

نو مئی مقدمات میں سزائیں اور شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر […]
افغان حکومت نے مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کے لیے پیش کردی۔ یہ گاڑیاں نیشنل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کمپلیکس میں تیار کی گئی ہیں، جنہیں افغان وزرا نے افتتاحی تقریب کے دوران خود استعمال بھی کیا۔