بنگلا دیش کی ورلڈکپ سے بے دخلی : پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے پر غور، اس اقدام سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا
اسلام آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سمیت سخت فیصلوں پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس کٹ ہوں گے، جبکہ اس اقدام سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ نہ کھیلنے کا آپشن موجود
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے پاس پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ نہ کھیلنے کا مکمل آپشن موجود ہے اور اس پر قانونی، سفارتی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ میں شرکت کرتا بھی ہے تو:
بورڈ تمام احتجاجی آپشنز اوپن رکھے گا۔

بنگلا دیش کے ساتھ امتیازی سلوک
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست آئی سی سی کو دی تھی۔
تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست تسلیم نہیں کی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کر لیا گیا، جس پر کرکٹ حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آئی سی سی کے دہرے معیار پر سوالات
کرکٹ مبصرین کے مطابق بنگلا دیش کے معاملے میں آئی سی سی کا رویہ واضح طور پر دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ ماضی میں بھارت کو سیکیورٹی خدشات پر متبادل وینیو فراہم کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس تمام صورتحال پر آئی سی سی کے کردار کو چیلنج کرنے کے لیے مختلف راستوں پر غور کر رہا ہے۔
Chairman PCB Mohsin Naqvi called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad and discussed Pakistan's stand on the #T20WorldCup2026. Final decision will be announced by PM. pic.twitter.com/KTs2cs61b9
— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) January 26, 2026