اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی و پروقار محفل کا انعقاد

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں صحافیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر): اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) کے زیر اہتمام عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی، پروقار اور بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، یونین کے عہدیداران، اراکین، صحافی برادری، تاجر برادری اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔ محفل میں بڑی تعداد میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ختمِ قرآن اور سپارے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے دینی تعلیم کے سفر میں کامیابی، برکت اور استقامت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

محفل میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قصیدہ خوانی بھی پیش کی گئی، جبکہ مقررین نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مانسہرہ پریس کلب کی یوم آزادی تقریب میں شاہنواز خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
مانسہرہ پریس کلب میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران شاہنواز خان کو روایتی پگڑی اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

مقررین نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ امت مسلمہ کے لیے محبت، اخوت، برداشت، عدل، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ محفل میں صحافی برادری کے مرحومین، بیمار صحافیوں اور مشکلات میں گھرے صحافیوں کے لیے بھی خصوصی دعائے خیر کی گئی۔

تقریب میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر فیاض تنولی، سینئر نائب صدر ملک ظفر اعوان، نائب صدر نثار ڈانگرہ، سیکرٹری جنرل سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری شیر دل خان، جوائنٹ سیکرٹری سلمہ ملک، غلام مصطفیٰ، امجد، فیضان، عمر فاروق اور بلال احمد سمیت دیگر عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔

تقریب میں رئیس الاخبار کے ایڈیٹر و پبلشر شہباز خان، پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ رضا عباسی، خرم تنولی، ملک رازق، اعظم تنولی اور ایجاز سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اسلام آباد کی صحافی برادری کے نمائندگان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے فنانس سیکرٹری عابد عباسی، ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) سے مدثر لانگ اور سردار خالد ربانی نے بھی محفل میں شرکت کی۔

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے اور تقریب کے انتظامات میں اہم خدمات سرانجام دیں، جبکہ دیگر سینئر صحافیوں اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

شرکا نے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان اور رئیس الاخبار کے ایڈیٹر و پبلشر شہباز خان کی تقریب کے انعقاد اور صحافی برادری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محفل کے اختتام پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری اور قاری نسیم صاحب نے دعائے خیر کروائی۔ انہوں نے ملک و قوم، امت مسلمہ، صحافی برادری، بچوں اور پوری انسانیت کی سلامتی، خوشحالی، امن اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور شرکا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکا نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کو باہمی محبت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ منایا۔

متعلقہ خبریں

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:16 AM
طلوع آفتاب05:42 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:44 PM
مغرب06:33 PM
عشاء07:59 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6