عالمی یوم مزدور: قومی قیادت کا محنت کشوں کو خراج تحسین، حقوق کے تحفظ کا عزم، قومی قیادت
اسلام آباد: عالمی یوم مزدور کے موقع پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور صرف معیشت کا حصہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی قربانیوں کے باعث ہی منصفانہ اجرت، بہتر اوقات کار اور باوقار حالات جیسے تصورات ممکن ہوئے۔ صدر نے تاریخی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مزدور، کسان اور کاریگر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی مزدوروں کی محنت، ہمت اور مشکلات برداشت کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مزدور ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف ہے جو خاموشی سے معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں اور ان کے بغیر خوشحالی کا خواب ادھورا رہتا ہے۔
قومی قیادت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، جبکہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو ملک کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
On this Labour Day, I join the nation in honouring every member of our workforce - at home and abroad - whose hands carry the weight of our shared future.
Their dedication, resilience and quiet sacrifice build our homes, power our industries, sustain our economy and drive…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 1, 2026