مگ-29 لڑاکا طیارہ تباہ، یوکرینی پائلٹ محفوظ

مگ-29 لڑاکا طیارہ یوکرین میں حادثے کا شکار
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ نے ایجیکٹ کرلیا

مگ-29 لڑاکا طیارہ یوکرین کے اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام مگ-29 کا پائلٹ فضائی اہداف کو تباہ کرنے کے مشن پر تھا کہ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔ پائلٹ نے بروقت ایجیکشن سسٹم استعمال کیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے نقصان کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 29 جولائی کو یوکرین کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ بھی دورانِ پرواز ہنگامی صورتحال کے باعث ضائع ہوگیا تھا، جس کے پائلٹ نے بھی ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی تھی۔

READ MORE FAQS

سوال: مگ-29 لڑاکا طیارہ کہاں حادثے کا شکار ہوا؟
جواب: یوکرینی فضائیہ کے مطابق مگ-29 اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

سوال: مگ-29 طیارہ کب تباہ ہوا؟
جواب: واقعہ 10 اگست کی شام پیش آیا۔

سوال: کیا مگ-29 کا پائلٹ محفوظ رہا؟
جواب: جی ہاں، پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کیا اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوال: مگ-29 حادثے کی وجہ کیا تھی؟
جواب: ابتدائی معلومات کے مطابق میزائل داغنے کے دوران طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:23 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:22 PM
عشاء07:47 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6