سعودی عرب میں سال 2026 کا مہنگا ترین باز 13 لاکھ ریال میں فروخت

مہنگا ترین باز سعودی عرب میں 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

سعودی عرب میں مہنگا ترین باز 13 لاکھ ریال میں نیلام

سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 میں ایک جیر فالکن نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جسے خریداروں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت کیا گیا۔ نیلامی کے ساتویں روز کینیڈا کے ایک فارم سے لائے گئے دو جیر فالکن بچے مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔ پہلے پرندے کی بولی 40 ہزار ریال سے شروع ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار ریال تک پہنچی، جبکہ دوسرے کی ابتدائی بولی 2 لاکھ ریال تھی جو بڑھتے بڑھتے 13 لاکھ ریال تک جا پہنچی۔ یہ پرندہ 2026 کی نیلامی کا اب تک کا مہنگا ترین باز بن گیا ہے اور آکشن کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین شاہین بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ایک امریکی فارم کا سپر وائٹ جیر فالکن 12 لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔ سعودی عرب میں فالکنری کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے، جس کے باعث اعلیٰ نسل کے شکاری پرندوں کی نیلامیوں میں دنیا بھر سے خریدار اور بریڈرز دلچسپی لیتے ہیں۔ انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 25 اگست 2026 تک جاری رہے گا اور اس کی کارروائی مختلف ٹی وی چینلز اور نیشنل سینٹر فار فالکنز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔

READ MORE FAQS
  1. سعودی عرب میں مہنگا ترین باز کتنے میں فروخت ہوا؟

2026 کی انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن میں مہنگا ترین باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہوا۔

  1. 13 لاکھ ریال میں فروخت ہونے والا باز کون سی نسل کا تھا؟

یہ ایک جیر فالکن (Gyrfalcon) تھا۔

  1. باز کی ابتدائی بولی کتنی تھی؟

اس جیر فالکن کی بولی 2 لاکھ سعودی ریال سے شروع ہوئی تھی۔

  1. نیلامی میں کینیڈا کے کتنے باز فروخت ہوئے؟

کینیڈا کے ایک فارم کے دو جیر فالکن بچے فروخت ہوئے، جن کی مجموعی قیمت 14 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال رہی۔