پاکستان نیوی کا تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت

پاکستان نیوی تیمور کروز میزائل کامیاب تجربہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان نیوی کا تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت، صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے "تیمور” ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربہ کر لیا، جسے قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق تیمور کروز میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ جدید اینٹی شپ ویپن سسٹم ہے، جس نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اسلام آباد فائیو اسٹار ہوٹل منصوبہ
اسلام آباد میں عالمی معیار کے ہوٹلز اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کی طویل فاصلے تک دشمن کے بحری اہداف کو تلاش کرنے، نشانہ بنانے اور مؤثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم پیش رفت ہے جس سے مسلح افواج کی روایتی جنگی میدان میں مشترکہ اور ہمہ جہت حملہ آور صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

پاکستان نیوی نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے بحری مفادات اور خودمختار سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور دفاعی تیاری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاکستان نیوی کے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ خطے میں پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرے گا اور سمندری حدود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]