پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت، حملے فوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان کی سعودی آرامکو ریاض عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی مذمت

پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت، حملے فوری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (9 نومبر 2026): پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن کے حوثی گروپ سے سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرمپ وسط مدتی انتخابات شکست پر گفتگو کرتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر ایران جنگ اور ایندھن کی قیمتوں کو شکست کی وجوہات میں شمار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔ دفتر خارجہ نے سعودی حکام کی بروقت جوابی کارروائی کو بھی سراہا۔

بیان میں پاکستان نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور سعودی بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

واقعے کی تفصیل: سعودی حکام کے مطابق اتوار کو ریاض میں آرامکو کی انتظامی عمارت کو حملے کی کوشش کے دوران گرنے والے میزائل کے ملبے سے نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

READ MORE FAQS”

پاکستان نے سعودی آرامکو پر حملے کی کوشش کی مذمت کیوں کی؟

پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش کو شہری تنصیبات اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔

پاکستان نے حوثیوں سے کیا مطالبہ کیا؟

پاکستان نے حوثیوں سے سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی آرامکو کی عمارت پر حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا؟

سعودی حکام کے مطابق عمارت کو میزائل کے ملبے سے نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیسے کیا؟

جدفتر خارجہ نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:10 AM
طلوع آفتاب06:36 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:47 PM
مغرب05:08 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6