وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب: پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب: پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے، اصلاحات کا ثمر سامنے آ رہا ہے

اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اطمینان ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے اور اب معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے شدید پریشان تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت نہایت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے قابو ہو چکی تھی جبکہ بلند پالیسی ریٹ نے معیشت کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، تاہم حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور دانشمندانہ حکمت عملی کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے جو معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

 

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:51 AM
طلوع آفتاب06:14 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:33 PM
عشاء06:56 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6