انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان والی بال ٹیم کی فاتحانہ شروعات ، بیلجیم کو شکست

پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم بیلجیم کو شکست دیتی ہوئی، کھلاڑی فتح کا جشن مناتے ہوئے

پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم کا شاندار ڈیبیو، ورلڈ نمبر 7 بیلجیم کو تین-صفر سے آؤٹ کلاس

تاشقند: پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود بیلجیم کو 0-3 سے شکست دے دی۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے ہر سیٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقابلہ 25-19، 25-17 اور 25-22 سے اپنے نام کیا۔

عالمی رینکنگ میں انیسویں نمبر پر موجود پاکستان نے نہ صرف بیلجیم کو شکست دی بلکہ کھیل کے تمام شعبوں میں برتری ثابت کی۔

نمایاں کھلاڑی:

  • سعود نے 9 شاندار بلاکس سمیت 13 پوائنٹس حاصل کیے
  • کپتان یحییٰ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کیا

پاکستانی کھلاڑیوں نے اٹیک، بلاک اور سرو میں نمایاں برتری رکھی، جب کہ بیلجیم کی تکنیکی غلطیوں کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ جمعہ کو میزبان ازبکستان کے خلاف کھیلے گا۔


وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:38 AM
طلوع آفتاب06:00 AM
ظہر11:58 AM
عصر03:22 PM
مغرب05:56 PM
عشاء07:19 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6