سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی،صائم ایوب اور کپتان سلمان آغا نے 60 رنز کی شراکت قائم رہی
دمبولا : سری لنکا نے تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بارش سے متاثرہ میچ 12، 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
دمبولا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 12 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے صرف 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 34 رنز بنائے۔ کوسل مینڈس نے 30، دھننجایا ڈی سلوا نے 22، چریتھ اسالینکا نے 21 اور کامل مشرا نے 20 رنز بنا کر مجموعے کو مضبوط کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے اپنے 3 اوورز میں 54 رنز دے دیے۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان آغا نے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان سلمان آغا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے، جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ خواجہ نافع نے 15 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 116 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ شاداب خان 6 رنز بنا سکے۔
محمد نواز نے 28 رنز بنا کر مزاحمت کی مگر اہم موقع پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست یقینی ہوگئی۔ آخری دو اوورز میں پاکستان کو 30 رنز درکار تھے تاہم سری لنکن بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 146 رنز تک محدود کر دیا۔
یوں سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر اور میچ 14 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
Sri Lanka hold their nerves to win the third T20I against Pakistan and draw the series 👊#SLvPAK 📝: https://t.co/z70q5oHKc8 pic.twitter.com/vqOnkZyuu4
— ICC (@ICC) January 11, 2026
One Response