حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے۔ نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔
وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور دونوں مصنوعات کی قیمتیں بالترتیب 299 روپے 50 پیسے اور 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھیں۔
ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا تو آئندہ قیمتوں کے جائزے میں بھی عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان موجود ہے۔
پیٹرول 1 روپے 97 پیسے اور ڈیزل بھی 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا pic.twitter.com/zjHNF1AyXI
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) July 3, 2026
READ MORE FAQS”
سوال: پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہے؟
جواب: نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سوال: ڈیزل کی نئی قیمت کتنی ہے؟
جواب: ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہے۔
سوال: نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہوگا؟
جواب: نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
سوال: قیمت میں کتنی کمی کی گئی؟
جواب: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔






