پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل لاہور، وزیراعظم کا اسٹیڈیم میں استقبال
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات

لاہور: شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، جہاں شائقینِ کرکٹ نے ان کا خیرمقدم کیا۔

پی ایس ایل 11 فائنل ٹاس
پی ایس ایل 11 فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ

وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم ہی کامیابی کی مستحق ہوگی۔ اس موقع پر محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

قذافی اسٹیڈیم آمد پر وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ پی ایس ایل فائنل کے آغاز سے قبل وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی نے ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کی فائنل تک رسائی پر ان کی محنت اور جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور قومی یکجہتی کو مضبوط بناتے ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]