راولپنڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے

راولپنڈی پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کی تفصیل

راولپنڈی: پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تبادلے اور نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کو ایس ایس پی ایف آئی بی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس پی فرحان اسلم کو چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشنز صباء ستار کو تبدیل کر کے ڈاکٹر رضا تنویر کو نیا ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی راول ڈویژن محمد حسیب راجہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ سعد ارشد کو ایس پی راول ڈویژن راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔

شاہد رفیق کو ایس پی، پی ٹی ایس راولپنڈی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:37 AM
طلوع آفتاب06:00 AM
ظہر11:59 AM
عصر03:23 PM
مغرب05:57 PM
عشاء07:20 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6