
کرسٹیانو رونالڈو نے ریکارڈ قائم کر دیا، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے، بلومبرگ انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے، بلومبرگ انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں بسنت کی اجازت پر حکومت نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ کنٹرولڈ اور محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں۔

اوپن اسکواش کلاسک 2025 میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئے۔ میکسیکو کے لیونل کاردیناس نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے نوٹس کے بعد افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے، وزارتِ داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اطمینان دلا دیا کہ ٹیم کل میچ کے لیے وقت پر پہنچے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا پاکستان افغانستان فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، لیکن ویزوں کے تنازع نے اسے خطرے میں ڈال دیا۔ صرف تین کھلاڑیوں اور دس آفیشلز کو ویزے ملے، جبکہ تاخیر اور غلط درخواستوں نے مسئلہ بڑھایا۔ PFF اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ورنہ میچ منسوخ یا ری شیڈول ہو سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز میں ردوبدل پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ویمنز ورلڈکپ 2025 میں جنوبی افریقا کی تزمین برٹز نے شاندار سنچری اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے کرکٹ دنیا کو حیران کر دیا۔

Pakistan Test Squad 2025 میں فیصل اکرم اور عامر جمال کو ڈراپ کر دیا گیا۔ نیا 16 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے لیے تیار۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 247 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوئی، پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف ملا۔

لاہور میراتھن 2025 میں پروفیشنل ایتھلیٹس اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ سہیل عامر نے 21 کلومیٹر جیتا، جبکہ ماریہ بی بی خواتین میں سرفہرست رہیں۔ ایونٹ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا اور شرکاء نے گلبرگ مین بلیوارڈ سے گزرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بارات کراچی میں پہنچی، ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔ مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

نمیبیا اور زمبابوے نے افریقی کوالیفائرز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نمیبیا کا یہ چوتھا میگا ایونٹ ہوگا جبکہ زمبابوے نے کینیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا۔

پاکستانی گھڑ سوار ایشین گیمز 2026 کیلئے کوالیفائی کر گئے، عثمان خان نے شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔

ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے ہرایا، پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے اہم میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بی سی سی آئی سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی آئندہ مانگیں گے۔ ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویے اور بعد میں سامنے آنے والے پروپیگنڈے کو محسن نقوی نے جھوٹ اور سیاست قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اے سی سی چیئرمین وہ اس دن بھی ٹرافی دینے کے لیے تیار تھے اور آج بھی ہیں۔ اس تنازع نے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے پس منظر کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی بھارتی رویے کو کھیل کے جذبے کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں عاصم خان اور اشعب عرفان نے پہلے راؤنڈ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ عاصم نے جے پی ٹیو کو تین ایک سے ہرایا، جبکہ اشعب نے عمر سعید کو تین دو سے شکست دی۔ راؤنڈ آف سکسٹین میں اشعب کا مقابلہ ویر چھوٹرانی سے جبکہ عاصم کا ٹموتھی براؤنیل سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے لیے غیر ملکی لیگز میں شرکت کا این او سی کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان سمیت کئی بڑے نام براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھارت میں شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ 5 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔ کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ساوتھ افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا، شان مسعود قیادت کریں گے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

دھناشری ورما نے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر حقیقت سامنے رکھ دی۔

ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر سخت تنازعہ کھڑا ہوگیا، محسن نقوی واقعے پر کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی جیت کے باوجود اس کے رویے نے کھیل کے تقدس کو مجروح کردیا۔ دبئی میں ہونے والی تقریبِ انعامات کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔ اس رویے نے دنیا بھر میں اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ’’#ShameOnBCCI‘‘ جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف کھیل بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بیٹر تلک ورما نے ناقابلِ شکست 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو چیمپئن بنایا، جبکہ کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مائک ہیسن نے کہا کہ 41 سال بعد پاکستان اور بھارت ایشیا کپ فائنل میں آمنے سامنے ہیں، یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا شاندار مقابلہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ نے ٹیم کے جذبے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہار نہ ماننے کا جذبہ دکھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور ایشیا کپ 2025 کے پاکستان کے خلاف تاریخی فائنل میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔