آزاد کشمیر امن و امان صورتحال: آئی جی آزاد کشمیر کا مظفرآباد دورہ، عوام نے احتجاجی کال مسترد کردی

آزاد کشمیر امن و امان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں نے امن کی بحالی اور انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ : مہاجرین کی 12 نشستیں آئینی تحفظ یافتہ قرار

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے مہاجرین کی 12 نشستوں کو آئینی تحفظ یافتہ قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ان نشستوں میں تبدیلی صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی ہائی الرٹ اور انٹرنیٹ سروس معطل

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ، احتجاجی کال کے بعد سکیورٹی سخت، انٹرنیٹ سروس معطل اور مختلف مقامات سے گرفتاریاں جاری۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار، آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ

آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تنظیم امن و امان، ریاستی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی
مہاجرین کی نشستوں کا ریفرنس: آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اہم آئینی سماعت کل

آزاد کشمیر حکومت نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق آئینی و قانونی امور پر رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ کل اس اہم معاملے کی سماعت کرے گا۔
آزاد کشمیر کابینہ حلف: 18 رکنی نئی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کابینہ حلف کی تقریب میں وزراء اور مشیروں نے نئے عہدوں کا حلف اٹھاکر حکومت سازی کا عمل مکمل کردیا۔
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی حلف برداری

فیصل راٹھور کی حلف برداری کی تصویر—آزاد کشمیر کی نئی قیادت کا آغاز۔
آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لے کر نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ قرارداد کے خلاف صرف دو ووٹ ڈالے گئے جبکہ سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک کی شمولیت نے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط بنادی۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، سیاسی صورتحال، کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

اسلام آباد (رئیس الاخبار) — بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، ممکنہ اتحاد اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔ ماہرین کے مطابق یہ ملاقات آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی پیش رفت ہے۔
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد: پی ٹی آئی کے 10 وزرا پیپلزپارٹی میں شامل، مطلوبہ تعداد پوری

آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی! پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے 10 ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس اقدام کے بعد پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی۔ فریال تالپور اور آصف زرداری نے اسلام آباد میں نئی صف بندی کی منظوری دے دی ہے۔