وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خضدار حملہ: شفیق الرحمن مینگل کی رہائشگاہ پر خودکش حملہ، 14 افراد جاں بحق

خضدار میں قبائلی و سیاسی رہنما شفیق الرحمن مینگل کی رہائشگاہ پر خودکش اور مسلح دہشت گرد حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
سہیل آفریدی وارنٹ گرفتاری برقرار، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

اورماڑہ کے قریب کارگو طیارہ حادثے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ پانچ رکنی عملے کا تاحال سراغ نہیں مل سکا جبکہ تلاش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ، تشویشناک حالت میں ملتان منتقل

معروف عالمِ دین ناصر مدنی کو جہانیاں میں نمازِ جمعہ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا، طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کر دیا گیا۔
ایران امریکا معاہدہ: تمام نکات ہمارے حق میں ہیں، صدر پزشکیان کا بڑا دعویٰ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تمام نکات ایران کے حق میں ہیں اور قطر میں منجمد 6 ارب ڈالر کے فنڈز بھی واپس کیے جائیں گے۔
شہباز شریف اور جے ڈی وینس کی اہم ملاقات ایران امریکا مذاکرات پر مشاورت

سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران امریکا مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پٹرول قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا اور ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔
پیٹرول قیمتوں میں کمی 2026: عوام کو 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع پیدا ہوگئی ہے، عوام نئی قیمتوں کے اعلان کے منتظر ہیں۔
بیروت پر اسرائیلی میزائل حملہ، 2 افراد جاں بحق، ایران امریکا معاہدے پر سوالات

بیروت پر اسرائیلی میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جبکہ خطے میں جاری سفارتی پیش رفت کے دوران کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔