شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کا پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، 5 ارب ڈالر تجارتی ہدف پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور رجب طیب اردوان استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے، سرمایہ کاری میں اضافے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت

ترکی کے استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جدید ملگم کلاس جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مہمانِ خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات، مشترکہ دفاعی پیداوار اور بحری سلامتی پر زور دیا گیا۔ پی این ایس خیبر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے، جو پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس: اسرائیل کو جارحیت کیلئے جواب دہ ٹھہرانے کا متفقہ مطالبہ

دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس ،اسرائیل جاریئت کا جواب دہ

دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مسلم ممالک نے پہلی بار متفقہ مؤقف اختیار کیا۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ گریٹر اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔