وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی، وفاقی واجبات، وادی تیراہ میں آپریشن اور 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وادی تیراہ سے نقل مکانی معمول کا حصہ، کوئی آپریشن نہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی برفباری کے دوران ہر سال معمول کے مطابق ہوتی ہے اور اس کا کسی فوجی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر ڈال رہی ہے، جبکہ جرگے اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور چار ارب روپے بھی مختص کیے گئے تھے۔
خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران فلور ملز ایسوسی ایشن نے رمضان میں شدید قلت کی وارننگ دے دی

خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث رمضان میں آٹے کا تھیلا 4 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
نادرا ریکارڈ میں تبدیلی اب گھر بیٹھے ممکن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سہولت کا آغاز

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ‘پاک آئی ڈی’ موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے اب شناختی کارڈ اور نائیکوپ کے ریکارڈ میں تبدیلیاں گھر بیٹھے آن لائن کی جا سکتی ہیں۔ طویل قطاروں سے نجات پائیں اور کم فیس میں اپنے کوائف درست کرائیں۔
سہیل آفریدی کا بڑا بیان: بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا نہیں کہا، تاہم وہ صوبائی معاملات پر رابطے کے لیے تیار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا کوئی ٹاسک نہیں دیا، تاہم وہ صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ضم اضلاع کے بقایاجات، وفاقی واجبات، امن و امان، کرپشن کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی تفصیلی موقف اختیار کیا۔
معاشی استحکام کی جانب قدم: ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 730 ملین ڈالر کے معاہدے

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط، 2300 میگاواٹ پن بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل کا معاملہ: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کی تحلیل کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا، وفاقی حکومت نوٹیفیکیشن پیش کرنے میں ناکام۔
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

وزارتِ خزانہ کا تاریخی فیصلہ؛ پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم، ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال۔
چینی درآمد میں اضافہ، نومبر میں 76 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی

وفاقی حکومت نے نومبر کے دوران مزید 76 ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی، جس پر 12 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، ادارہ شماریات نے درآمدی اعداد و شمار جاری کر دیے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلوژِو ڈیولپمنٹ ملٹی فیز پروگراممیٹک اپروچ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس فنڈنگ کا مقصد معاشی استحکام، مالی اصلاحات اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔