گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ، اعلیٰ عسکری حکام، افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گروپ کیپٹن عاصم طارق شہادت پر صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون کے تحفظ کے دوران جان قربان کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔