اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کا نظام مکمل پیپر لیس اور کیش لیس، شہریوں کیلئے بڑی سہولت

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے پیپر لیس اور کیش لیس نظام کی سہولت

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس بنا دیا ہے، جس کے تحت شہری اب صرف اصل شناختی کارڈ کے ذریعے چند منٹوں میں لائسنس بنوا یا تجدید کروا سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس لائسنس مہم 2025: 540 فیصد اضافہ، الیکشن کمیشن کے بعد سب سے بڑی عوامی مہم

اسلام آباد ٹریفک پولیس لائسنس مہم

وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی لائسنس مہم 7 اکتوبر کو مکمل ہوگئی۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق مہم کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس بنوایا، جو گزشتہ آٹھ سالوں میں 540 فیصد اضافے کے ساتھ نیا ریکارڈ ہے۔