اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کا نظام مکمل پیپر لیس اور کیش لیس، شہریوں کیلئے بڑی سہولت

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے پیپر لیس اور کیش لیس نظام کی سہولت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کا نظام مکمل پیپر لیس اور کیش لیس، شہریوں کیلئے بڑی سہولت، کسی قسم کے کاغذی فارم، فوٹو کاپیاں یا اضافی دستاویزات ساتھ لانے کی ضرورت نہیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نظام جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مکمل طور پر “پیپر لیس” اور “کیش لیس” بنا دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو بینکوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے اور کاغذی کارروائی سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لائسنسنگ کے پورے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کا تمام عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیا جائے گا۔

فیس بک سروس تعطل 2026 دنیا بھر میں صارفین متاثر
فیس بک کی سروس میں عالمی تعطل کے باعث ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا اس کی تجدید کے لیے کسی قسم کے کاغذی فارم، فوٹو کاپیاں یا اضافی دستاویزات ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کو صرف اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا، جبکہ لائسنسنگ سینٹر میں ان کا تمام پراسیس ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

اسی طرح اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس جمع کروانے کے طریقہ کار کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب شہری کسی بھی بینکنگ ایپ، موبائل والٹ یا دیگر متبادل ڈیجیٹل ادائیگی ذرائع کے ذریعے اپنی فیس آن لائن ادا کر سکیں گے اور انہیں بینکوں میں قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور سفارشی کلچر سے نجات دلانا، شفافیت کو فروغ دینا اور عوام کو تیز رفتار اور باوقار خدمات فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی مداخلت کو کم سے کم کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ بغیر کسی دشواری کے چند منٹوں میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سرکاری خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

جواب: لائسنسنگ کا پورا نظام پیپر لیس اور کیش لیس کر دیا گیا ہے۔

سوال: لائسنس بنوانے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟

جواب: شہریوں کو صرف اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

سوال: لائسنس فیس کیسے جمع کروائی جا سکے گی؟

جواب: بینکنگ ایپس، موبائل والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے آن لائن فیس ادا کی جا سکے گی۔

سوال: اس اقدام کا مقصد کیا ہے؟

جواب: ایجنٹ مافیا اور سفارشی کلچر کا خاتمہ، شفافیت میں اضافہ اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا۔

سوال: اس نئے نظام سے شہریوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

جواب: وقت کی بچت ہوگی، کاغذی کارروائی ختم ہوگی اور لائسنس کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]