200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی برقرار رہے گی، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے مستحق صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ صارفین کے میٹرز کو QR کوڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کے مطابق توانائی اصلاحات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ڈسکوز نقصانات میں کمی سے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔
200 یونٹس بجلی سبسڈی ختم نہیں ہو رہی، وزارتِ توانائی کی وضاحت

وزارتِ توانائی نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی ختم ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
بجلی سبسڈی کیخلاف بڑا ایکشن، اضافی میٹرز والوں کیلئے نیا کیو آر کوڈ سسٹم

وفاقی حکومت نے بجلی سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگوانے والے صارفین کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا، بجلی بلوں پر کیو آر کوڈ بھی جاری کر دیا گیا۔
بجلی اور گیس پر کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ، صرف مستحقین کو بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف ملے گا

پاور ڈویژن نے مستقبل میں کراس سبسڈی ختم کرنے اور صرف مستحق صارفین کو بی آئی ایس پی کے تحت سبسڈی دینے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ دیگر صارفین سے بجلی اور گیس کی مکمل قیمت وصول کی جائے گی، آئی ایم ایف کو اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی۔
بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار، وفاقی حکومت نے کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے نیپرا کی جانب سے 2026 کے لیے فی یونٹ 62 پیسے کمی کی منظوری کے باوجود بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق سال 2026 کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔