سعودی وزیر دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا اہم پیغام پہنچایا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی، جس میں ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا جبکہ ایران، عراق، حوثیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔
ٹرمپ سعودی سول جوہری معاہدہ: معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے کی منظوری کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کر دیا، جبکہ اسرائیل نے اس معاہدے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی آئل ٹینکرز پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، فیلڈ مارشل اور پوری قوم اس نازک وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی جہاز پر حوثی حملہ، بحیرہ احمر میں حملے کی سعودی عرب نے تصدیق کردی

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں اپنی کمپنی کے جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے سے جہاز کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی، تاہم تمام عملہ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی، سعودی فوجی اتحاد کی سخت وارننگ

حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے اعلان پر سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
حوثیوں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف فوری بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ اور یمن کی بندرگاہوں پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حوثیوں نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
ریاض گیس سلینڈر دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق

ریاض گیس سلینڈر دھماکا کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندانوں کی معاونت اور قانونی کارروائی کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کر دی

سعودی عرب پر حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
سعودی قیادت میں نئے علاقائی اتحاد کی رپورٹس، پاکستان بھی ممکنہ شراکت دار قرار

امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک نیا علاقائی اتحاد ابھر رہا ہے، جس میں پاکستان، قطر، ترکیہ اور مصر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ خالد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔