کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 55 لاکھ روپے کا الیکٹرانک سامان پکڑا گیا

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان سے 29 کیمرے، 5 لینس اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کرلی گئیں۔
کراچی کسٹمز منشیات اسمگلنگ ناکام، 36 کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کرتے ہوئے تھائی لینڈ سے آنے والے پارسلز سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جس کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
گڈانی میں پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، 11 کلو کوکین برآمد،مالیت 30 کروڑ روپے، 4 ملزمان گرفتار

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے گڈانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 11 کلوگرام کوکین برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران چار ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
بلوچستان میں انسدادِ اسمگلنگ مہم تیز کرنے کا فیصلہ ایف بی آر قیادت کا کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کا دورہ

ایف بی آر کی سینئر قیادت نے کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں انسدادِ اسمگلنگ کی حکمت عملی کو مزید سخت کرنے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دورے کے دوران تجارتی مسائل کے حل اور محصولات کی وصولی میں بہتری کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔