سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی 2025: اسلام آباد میں شاندار استقبال، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

اردن سے وطن واپس پہنچنے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ عوام نے ان پر پھول نچھاور کیے جبکہ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے نعرے بلند کیے گئے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کامیاب دورہ ملائیشیا اختتام پذیر، وزیراعظم انور ابراہیم نے خود ائیرپورٹ سے الوداع کیا

شہباز شریف کا کامیاب دورہ ملائیشیا اختتام پذیر

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کا چار روزہ کامیاب سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے دوران انہیں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ دی گئی، سرمایہ کاری معاہدے طے پائے، اور دونوں ممالک نے تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ روانگی کے وقت ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے غیر معمولی پروٹوکول کے ساتھ خود الوداع کہا۔

سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ — فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 15 ڈالر بڑھ کر 3955 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

پاکستان ملائیشیا مل کر آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ سکتے : شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا کے دوران خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور ملائیشیا مشترکہ معاشی منصوبوں پر کام کریں تو دونوں ممالک آئی ایم ایف پر انحصار ختم کر سکتے ہیں۔ کوالالمپور میں پاکستان–ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان معاشی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم ، تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی، شراکتی قواعد نافذ

ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم ، تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ملازم کی تنخواہ سے 10 فیصد اور حکومت کی جانب سے 12 فیصد رقم پنشن فنڈ میں جمع ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد پنشن کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنا اور نظام میں مالیاتی پائیداری لانا ہے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM