وزیراعظم شہباز شریف کا عزم: سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاق اور صوبے مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلیش فلڈنگ سے بڑے جانی و مالی نقصانات، وزیراعظم کا ہنگامی ایکشن پلان

فلڈنگ سے بہت جانی و مالی نقصان ہوا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلیش فلڈنگ نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، اب کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں رہی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، فوج اور ادارے متاثرہ علاقوں میں دن رات ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کراچی میں مزید بارشوں کا الرٹ، آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں زیرِ آب اور شہری مشکلات کا شکار

کراچی میں دو روز کی طوفانی بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔ 245 ملی میٹر بارش کے بعد سڑکیں زیرِ آب، بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل، ٹریفک جام سے شہری پریشان جبکہ مختلف حادثات میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے کراچی کو "آفت زدہ علاقہ” قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ژوب میں سیکیورٹی فورسزآپریشن ، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خارجی ہلاک

پاک فوج کا سمبازہ آپریشن، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاک فوج نے ایک خفیہ انٹیلیجنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشت گرد پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں یہ ایک اہم دفاعی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

نئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ فوجی صلاحیت میں اضافہ؛ فیلڈ مارشل: ملک کی ترقی کے لیے اتحاد لازم ہے

فیلڈ مارشل عاصم منیر Z‑10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں

ملتان گیریزن کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے Z‑10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کا افتتاح کیا، قومی یکجہتی اور سول-ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور دفاعی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مصر کا سرکاری دورہ، اعلیٰ مصری قیادت سے ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کے کمانڈر انچیف جی ایچ کیو میں ملاقات کرتے ہوئے

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی چیلنجز اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

راولپنڈی میں سیلاب زدہ خاندان کی زندگیاں بچ گئیں، پاک فوج کا بروقت ہیلی مشن

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے خاندان کو ریسکیو کر رہا ہے

راولپنڈی : پاک فوج نے چکری روڈ میں سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔ راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر گاؤں لڈیاں میں متاثرہ خاندان مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر بچایا جب کہ خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی […]