صدر آصف علی زرداری نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق 3 اہم بلوں کی منظوری دے دی

آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق 3 اہم بل منظور

صدر آصف علی زرداری نے مسلح افواج سے متعلق تین اہم ترمیمی بلوں—پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025—کی منظوری دے دی ہے۔ ان ترامیم کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف کے عہدے کو ’’چیف آف دی ڈیفنس فورسز‘‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ فوجی قیادت کے نئے اسٹرکچر، اسٹریٹجک کمانڈ کی تشکیل اور اعلیٰ عہدوں کی مدتِ ملازمت کے قواعد بھی ازسرِنو مرتب کیے گئے ہیں۔

صدرِ آصف علی زرداری اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،پاک تاجکستان کے درمیان سیاسی، ثقافتی روابط کی مضبوط پر زور

صدرِ آصف علی زرداری اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان–تاجکستان تعلقات میں دفاعی تعاون مضبوط ہے۔ دونوں ممالک کو تجارت، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تفصیلی مشاورت

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست، سیکیورٹی، معاشی استحکام اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کی رپورٹ پیش کی جبکہ صدر زرداری نے قومی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل اور معاشی ترقی ہی قومی کامیابی کی ضمانت ہے۔

صدرِ آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، افغان سرحدی صورتحال اور پاک فوج ردعمل پر بریفنگ

آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں افغان طالبان کے سرحدی حملوں، اسپن بولدک اور کُرم سیکٹر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر نے پاک فوج کے کردار، بہادری اور دفاعی تیاریوں کو سراہا اور قومی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ‫11واں قومی مالیاتی کمیشن‬‬ تشکیل دے دیا

صدر آصف علی زرداری ‫11واں قومی مالیاتی کمیشن‬ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کا اعلان کیا، جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان قابل تقسیم وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نیا فارمولہ طے کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے مالی ڈھانچے اور صوبائی خودمختاری کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین’آہنی دوستی‘ کے عزم کا اعادہ

آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات — پاکستان اور چین کی آہنی دوستی پر اعتماد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور یہ تعلق وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔ انہوں نے سی پیک، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چین کی مستقل حمایت پر تشکر بھی کیا۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM