سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سے مستعفی، بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ، ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ

اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی آئندہ دو دن میں دوبارہ کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جبکہ خطے میں سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔
اے بی پی نیوز ہیک؟ بھارتی چینل پر مبینہ سائبر حملے سے نشریات متاثر

رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز مبینہ سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے باعث نشریات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم چینل کی جانب سے تاحال تفصیلی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی

ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش چار سیاحوں کو مہنگی پڑ گئی۔ دریائے کنہار کے تیز بہاؤ میں گاڑی بہہ گئی، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے تمام افراد کو محفوظ نکال لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ خالد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے، بعد ازاں ترکیے کا بھی دورہ متوقع ہے۔
سانحۂ کاہنہ کے شہدا کو سپردِ خاک کرنے کا سلسلہ جاری، مزید 2 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا

سانحۂ کاہنہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔ مزید دو بچوں عبداللہ اور ارحم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ زخمی بچوں اور خاتون ٹیچر کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔
ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل کل سے، کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مون سون بارشوں کے پہلے باقاعدہ اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں شدید بارش، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوحہ میں امریکی سفارتی سرگرمیاں تیز، ایران سمیت علاقائی امور پر اہم ملاقاتیں

دوحہ میں امریکی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے قطری حکام سے ملاقاتوں میں ایران، لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کرتے ہوئے اوگرا آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔