راولپنڈی پریس کلب میں صاف پانی کا برسوں پرانا مسئلہ حل، سرپرستِ اعلیٰ رئیس الاخبار شاہنواز خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

راولپنڈی پریس کلب میں پینے کے صاف پانی کا برسوں پرانا مسئلہ حل کر دیا گیا۔ صحافتی برادری نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے رئیس الاخبار کے سرپرستِ اعلیٰ اور اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت نے بھی اس اقدام کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا نایاب لیب سے معاہدہ، صحافیوں اور اہل خانہ کو میڈیکل ٹیسٹ پر 40 فیصد رعایت

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت یونین کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹوں پر 40 فیصد خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔ چیئرمین شاہنواز خان نے اسے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید فلاحی منصوبوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب، صحافیوں کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کا عزم

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں صحافیوں کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
نیشنل پریس کلب کے صدارتی امیدوار عبدالرزاق سیال کا آئی یو جے دفتر کا دورہ، صحافیوں کے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار

نیشنل پریس کلب کے صدارتی امیدوار عبدالرزاق سیال نے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت، میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی یو جے کی قیادت نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔