ٹرمپ کا ایران پر بڑا دعویٰ: ایران ہماری ہر بات مان رہا ہے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی

ٹرمپ ایران بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور اگر طے شدہ معاملات پر عمل نہ کیا گیا تو امریکا سخت اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کی نیٹو اتحادیوں پر تنقید: ایران معاملے پر اٹلی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی اور دیگر نیٹو اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے برسوں ان کا دفاع کیا لیکن مشکل وقت میں وہ ساتھ نہیں تھے۔
امریکا ایران معاہدے کے لیے مثبت اشارے موجود ہیں،پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام آج تہران کا دورہ کریں گے جس سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ پر طنز، نیٹو اتحاد پر بھی شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمانوئیل میکرون اور بریجیٹ میکرون پر طنز کرتے ہوئے نیٹو اتحاد کو کاغذی شیر قرار دیا اور ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
15 گھنٹے پرواز، 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے، روس کا جدید جوہری میزائل بوریوستنک کا تجربہ : پیوٹن کی تصدیق

روس نے جدید جوہری کروز میزائل ’’بوریوستنک‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو 15 گھنٹے تک فضا میں رہا اور 14 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسے روس کے دفاع میں نئی طاقت قرار دیا۔ یہ میزائل نیوکلیئر انجن سے چلتا ہے، جو مغرب کے لیے نیا چیلنج بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تجربے نے عالمی سطح پر اسلحے کی دوڑ کو نئی جہت دے دی ہے۔