گلگت بلتستان حکومت سازی: علیم خان نے بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرلی

گلگت بلتستان حکومت سازی کے عمل میں بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آگئی، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ، اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں کے انتخاب میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
پیپلزپارٹی حیدرآباد کی متحرک کارکن صباء حیدر انتقال کر گئیں

پیپلزپارٹی حیدرآباد کی سرگرم خاتون کارکن صباء حیدر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، پارٹی قیادت نے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سہیل آفریدی کو اسلام آباد چونگی نمبر 26 پر روک دیا گیا، پولیس سے تلخ کلامی

اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو روک لیا گیا جہاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ شہریوں نے خود رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کھول دیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالت کے حکم پر اعتراض

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے حکم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نئی درخواستیں دائر کردیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 20 مئی تک حتمی مہلت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو دلائل دینے کیلئے 20 مئی تک حتمی مہلت دے دی۔ عدالت نے غیر ضروری التواء اور عدم حاضری پر سخت ریمارکس بھی دیے۔
9 مئی کیس: عبدالطیف کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے تاریخ دے دی جائے گی۔
کالعدم ٹی ایل پی پر قانونی شکنجہ مزید سخت، جائیدادیں منجمد

پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ محکمہ داخلہ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ مکمل تفصیلات پڑھیں۔
کب ہوں گے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے شہری خدمت متاثر ہوئی، اور عدالت نے طلبی پر فیصلہ محفوظ کرلیا — اب منتظر ہیں مکمل عمل کا۔
تحریک لبیک پاکستان امیدواروں کے انتخابی نشان کا مسئلہ 10 نومبر کو سنا جائے گا

تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سماعت 10 نومبر کو مقرر کر دی — سعد رضوی سمیت 6 امیدواروں نے درخواست دائر کی۔
اب بانی بھی کہیں تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا: علی امین گنڈاپور کا دوٹوک اعلان

خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب وہ کسی بھی صورت وزیراعلیٰ کے عہدے پر واپس نہیں آئیں گے، چاہے بانی چیئرمین بھی ان سے کہہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فیصلہ اصولی اور حتمی ہے، صوبے کے مفاد میں استعفیٰ فوراً منظور کیا جائے تاکہ حکومت اور عوامی کام متاثر نہ ہوں۔