پاک بھارت میچ: آج کوئی پیشرفت متوقع نہیں، حتمی فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر غیر یقینی صورتحال

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع میچ کے حوالے سے آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے باوجود حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر 12 فروری کو فیصلہ متوقع ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کردی

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کردی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی سنسنی خیز فتح آل راؤنڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی۔ فہیم اشرف نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 3 وکٹوں سے فتح دلائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ کا اعلان ،میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانی ٹیم اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر، شاداب خان کی واپسی اور خواجہ نافع کو پہلی بار موقع مل گیا۔

پی سی بی کا جنوبی افریقہ، سری لنکا اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم اسکواڈ فائنل

بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی کے ساتھ پاکستان قومی ٹیم اسکواڈ 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی نے شائقین کو پرجوش کر دیا، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

محمد رضوان کی قیادت کا اختتام ، پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی مقرر

محمد رضوان کی قیادت ختم ،ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محمد رضوان سے ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی ہے اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ شاہین نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی نے اس تبدیلی کو “ورلڈ کپ 2027 وژن” کا حصہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد نوجوان قیادت کو موقع دینا ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس:سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے دوران پاک-بھارت میچز میں تنازعات شدت اختیار کر گئے۔ آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی۔ سوریا کمار کے سیاسی بیانات اور پاکستانی کھلاڑیوں کی سیلبریشنز نے شائقین کو تقسیم کردیا ہے۔