نیو یارک پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا

محسن نقوی کا پی ایس ایل 11 کا شیڈول کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

نیو یارک پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا

لاہور (رئیس الاخبار) :— پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کا شیڈول کا اعلان نیویارک میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو کے دوران ایک پینل ڈسکشن میں کیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے چھ موجودہ کھلاڑی شان مسعود، سلمان علی آغا، صائم ایوب، سعود شکیل، فہیم اشرف اور ابرار احمد شریک تھے، جبکہ کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی تقریب کا حصہ بنے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 کے میچ فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے، جو لیگ کی توسیع اور نئے شہروں تک کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل کا اگلا روڈ شو 20 دسمبر کو پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت کا دبئی میں کھیلا گیا میچ
انڈر 19 ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، بھارت نے 241 رنز کا ہدف دے دیا

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اختتام کے بعد کراچی اسٹیڈیم کے بقیہ حصے کو گرا کر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا، اور اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق تعمیر کے بعد کراچی اسٹیڈیم لاہور سے بھی بہتر اور عالمی معیار کا اسٹیڈیم ہوگا۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو منعقد ہو گی۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]