بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے میں 8 ہلاک، 11 زخمی ،شہر میں دہشت کی فضا ۔
نئی دہلی (رئیس الاخبار) :— بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے خوفناک کار دھماکے نے شہر میں دہشت کی فضا قائم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک کار میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد قریبی علاقوں میں تین سے چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گئیں۔
ترجمان کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل سیل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، مقامی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا ہے کہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور تمام اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ کے پیچھے ممکنہ دہشت گردی کے زاویے کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی مؤقف پیش کیا جائے گا۔
A blast occurred in a parked car near Gate No. 1 of Delhi’s Red Fort Metro Station on Monday. The fire spread rapidly, engulfing three nearby vehicles. Firefighters controlled the blaze, and police have cordoned off the area. #Delhi #RedFort #BreakingNews #Fire #DelhiPolice pic.twitter.com/sDXyeK7ITf
— Sushil Manav (@sushilmanav) November 10, 2025










