حیدرآباد میں بارش کے بعد بدانتظامی، وزیراعلیٰ سندھ نے ذمہ داری تسلیم کرلی

"وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حیدرآباد میں بارش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے"
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں حالیہ موسلادھار بارش کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کی ہے، ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی محنت کو سراہا۔

صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ “حیدرآباد میں صرف ایک گھنٹے کے دوران 107 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ شہریوں کو تکلیف پہنچی جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ “حیدرآباد میں بارش کے بعد نکاسی کا انحصار پمپنگ سسٹم پر ہے، ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب اور صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے۔”

مراد علی شاہ نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔

واضح رہے کہ پیر کو ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے، جس سے شہری شدید پریشان ہیں اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

One Response

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:15 AM
طلوع آفتاب04:59 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:55 PM
مغرب07:22 PM
عشاء09:06 PM