ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات، پاکستان اور کرغیزستان روابط مزید مضبوط
اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات ، جس میں پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے تزویراتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
کرغز صدر اپنے دو روزہ پہلے سرکاری دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے، جو کہ گزشتہ 20 برسوں میں کسی کرغیز صدر کا پہلا دورہ ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں اس دورے کو پاک–کرغز تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے صدر ژاپاروف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، سیاحت، قدرتی وسائل، دفاع اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔
اسحٰق ڈار نے بتایا کہ کرغز صدر پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
گزشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم نے کرغز وزیرِ خارجہ زینبیک کولو بایف سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر مشاورت ہوئی۔
پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور روحانی وابستگیوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک نے حالیہ مہینوں میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔
پاکستان اور کرغیزستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فعال رکن ہیں، جس میں چین، روس، بھارت اور ایران سمیت 10 ممالک شامل ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of the Kyrgyz Republic, Sadyr Zhaparov.
Welcoming President Zhaparov and his delegation to Pakistan, the DPM/FM conveyed warm greetings of President Asif Ali Zardari and Prime… pic.twitter.com/oYehI6doEc
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 4, 2025
One Response