خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ، مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں
خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کسی ہنگامی حالت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد علاقے میں نگرانی جاری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کا خطہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ماضی میں بھی مختلف شدت کے زلزلے آتے رہے ہیں۔