کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کے مبینہ تشدد ، ویڈیو وائرل

کراچی سٹی کورٹ یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کے مبینہ تشدد
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کے مبینہ تشدد ، ویڈیو وائرل، جس کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور منہ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا

کراچی سٹی کورٹ میں پیر کے روز وکلا کے یونیفارم میں ملبوس افراد کی جانب سے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اپنے ساتھی ندیم نانی والا کے ہمراہ ایک مقدمے میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی وہ عدالتی احاطے میں داخل ہوئے، وکلا کے یونیفارم میں موجود ایک گروہ نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کے مبینہ تشدد کے دوران رجب بٹ کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور منہ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا، جبکہ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے۔ رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تاہم صورتحال کافی دیر تک کشیدہ رہی۔

سنیل شیٹی کی باوقار تصویر جو ان کی بہترین فٹنس اور غیر متزلزل اخلاقی اقدار کو ظاہر کرتی ہے
سنیل شیٹی جنہوں نے اپنی اقدار کی خاطر 40 کروڑ روپے ٹھکرا دیے۔

یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کے مبینہ تشدد کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی عدالتی عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آور افراد کو منتشر کر کے صورتحال پر قابو پایا۔ تشدد کے بعد رجب بٹ کو عدالتی احاطے سے باہر منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری میں توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں وہ عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور عدالتی احاطوں میں سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاحال پولیس یا بار کونسل کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]