پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

پاک فضائیہ کا تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس نے دفاعی صلاحیت میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیمور کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو دشمن کے جدید ائیر ڈیفنس اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 18ویں نیشنل ورکشاپ آن بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کی

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ویپن سسٹم جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹمز سے لیس ہے، جو اسے مختلف جنگی حالات میں مؤثر کارروائی کے قابل بناتے ہیں۔ اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین نے کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر سائنسدانوں، انجنیئرز اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی عکاس ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ یہ کامیابی ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ خطے میں پاکستان کی اسٹریٹیجک طاقت اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]